Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

ایران نے این پی ٹی سے نکلنے کا بل پارلیمنٹ میں پیش کردیا

تہران: یورپی ممالک کے پابندیوں کو بحال کرنے کے اعلان کے بعد ایران نے جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے این پی ٹی سے نکلنے کا بل پارلیمنٹ میں پیش کردیا۔ ایرانی پارلیمنٹ کی آرٹیکل نوے کمیٹی کے نائب چیئرمین حسین علی حاجی دلیگانی نے تصدیق کی کہ بل پارلیمنٹ کے ایجنڈے میں شامل کرلیا گیاہے۔ جس کا کھلے اجلاس میں جائزہ لیا جائے گا۔اُنہوں نےکہا کہ یورپی ممالک نے پابندیوں سمیت اسنیپ بیک میکانزم کو پہلے نافذ کر رکھا ہے۔ پابندیوں کی دھمکیاں کوئی بات نہیں ہے۔ حاجی دلیگانی نے کہا کہ ایران کی پارلیمنٹ پابندیوں کے روک تھام کے طریقہ کار کو آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہے۔
ایرانی وزیرِخارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ یورپی ممالک کے پاس اسنیپ بیک میکنزم فعال کرنے کی کوئی قانونی بنیاد موجود نہیں۔ ایران اپنے قومی حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے مناسب ردعمل دے گا۔
روس اور چین نے بھی پابندیوں کی بحالی کے ناقابل تلافی نتائج سے خبردار کردیا۔

مزید پڑھیے

Most Popular