Tue Oct 20, 2026

ٹرمپ انتظامیہ اور یونیورسٹی آف نارتھ کیرولائنا کے درمیان معاہدہ، یہود دشمنی پر تادیبی کارروائی کی شقیں بھی شامل البانیہ میں پرتشدد مظاہروں میں مزید شدت، دارالحکومت تیرانا کی سڑکیں میدان جنگ بن گئیں امریکی وزیرِ جنگ کا اسرائیل کا غیر اعلانیہ دورہ، نیتن یاہو سے ملاقات: ایگزیوس امریکی و اسرائیلی حملے کھلی جارحیت، اسلام آباد مفاہمت بحال کی جائے: چینی وزیراعظم فلسطینی نژاد طالبعلم محمود خلیل کا امریکی سپریم کورٹ سے رجوع محسن نقوی کی قطری ہم منصب سے ملاقات، سکیورٹی پارٹنر شپ بڑھانے پر اتفاق فرانس میں بدترین ہنگامے: صدر ایمانوئل کی حکومت شدید سیاسی بحران سے دوچار حوثیوں کے حملے: سعودیہ اور امارات کا قریبی روابط اور مشترکہ تعاون بڑھانے پر زور سینیٹ ارکان کو لائف ٹائم بلیو پاسپورٹ دینے کا بل منظور متحدہ عرب امارات اور فرانس کا سمندری سلامتی کیلئے تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق امریکی کارروائی کے نتیجے میں دنیا کو توانائی کے سنگین بحران کا سامنا کرنا پڑے گا، پاسداران انقلاب روس ایران کے ساتھ تعاون ترک نہیں کرے گا، روسی وزیر خارجہ مشرقی وسطیٰ میں امریکی شہریوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت قطر کا نئی علاقائی دفاعی شراکت داری کا اعلان یمن کے صوبے شبوہ میں فوجی کیمپ پر حملہ، سعودی نواز ملیشیا کے 53 افراد ہلاک، 200 زخمی

روزانہ کی خبریں

جدید ٹیکنالوجی کے میدان میں ایران روس تعاون کا یوکرین جنگ سے کوئی تعلق نہیں، ترجمان

تہران : ایران نے امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سالیوان کا روس کو سینکڑوں ڈرون طیارے فراہم کرنے کے دعویٰ پر شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے کہا کہ جدید ترین ٹیکنالوجی کے میدان میں ایران روس تعاون کا جنگ یوکرین سے کوئی تعلق نہیں۔ یہ تعاون جنگ یوکرین سے بہت پہلے سے جاری ہے اور حالیہ دنوں میں اس میں کوئی خاص تبدیلی نہیں آئی۔ ترجمان نے مزید کہا کہ امریکی مشیر نے یہ دعوی ایسے وقت کیا ہے جب امریکا اور یورپ نے خطے میں اپنے تیار کردہ ہلاکت خیز ہتھیاروں کے انبار لگا رکھے ہیں۔ ہم یہ بات پوری جرأت کے ساتھ کہہ سکتے ہیں کہ اگر امریکا اور مغربی ممالک طرح طرح کے ہتھیار فراہم نہ کرتے تو اسرائیل پچھلے سات عشروں کے دوران سرزمین فلسطین میں جارحیت، جرائم اور غاصبانہ قبضہ جاری نہیں رکھ سکتا تھا۔ جیک سالیوان نے دعوی کیا تھا کہ ایران عنقریب روس کو سینکڑوں ڈرون طیارے فراہم کرے گا جو بقول ان کے جنگ یوکرین میں استعمال کیے جائیں گے۔

مزید پڑھیے

Most Popular