
تہران : ایرانی حکام نے قومی سلامتی کی خلاف ورزی پر نامور اصلاح پسند رہنما اور 2 معروف فلمسازوں کو گرفتار کر لیا۔ سابق ڈپٹی وزیر داخلہ مصطفیٰ تاجزادہ پر جھوٹی باتیں پھیلا کر لوگوں کو گمراہ کرنے کا الزام ہے۔ جبکہ فلسماز محمد رسولوف اور ان کے ساتھی مصطفیٰ آل احمد کو حکومت مخالف گروہ کے ساتھ تعلقات اور سیکیورٹی سے متعلق جرائم کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ دونوں فلمساز، اداکاروں اور فلمسازوں کے اس گروہ کا حصہ ہیں جنہوں نے کچھ عرصہ قبل ایک عمارت کے گرنے کے بعد شروع ہونے والے احتجاج کے دوران ایرانی افواج کے خلاف ایک پٹیشن سائن کی تھی۔


































