Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

ایران کی اسرائیل پر میزائلوں کی بارش، بڑے پیمانے پر تباہی، 10 اسرائیلی ہلاک، 200 سے زائد زخمی

تہران : ایران نے اسرائیل پر ایک بار پھر میزائلوں کی بارش کردی۔ حملوں کے نتیجے میں دس اسرائیلی ہلاک اور دو سو سے زائد زخمی ہوگئے۔ ایران نے مسلسل دوسرے دن اسرائیل کیخلاف جوابی کارروائی کرتے ہوئے تہران۔ شیراز اور دوسرے مقامات سے درجنوں میزائل فائر کئے، جبکہ متعدد ڈرونز بھی اسرائیل کی جانب بھیجے گئے۔
ایران نے پہلی بار ہائیپر سونک میزائل خیبر شکن بھی استعمال کیا جس سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی۔ حیفہ میں کئی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں جبکہ آئل ریفائنری میں شعلے بھڑک اٹھے ایرانی حملوں میں جنگی طیاروں کو تیل فراہم کرنے والی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا،اسرائیل کا توانائی ڈھانچہ بھی میزائلوں اور ڈرونز سے ہدف بنایا گیا۔
پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ اسرائیل نہیں رکا تو مزید شدت سے حملہ کریں گے۔
اس سے قبل اسرائیل نے ایران کی توانائی کی صنعت اور وزارت دفاع کے ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنایا۔ تہران میں شاہران آئل ڈپو پر حملے میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی۔ اسرائیل نے ایران کے شہر تہران۔ بندر عباس۔ شیراز۔ خرم آباد۔ تبریز سمیت دیگر شہروں پر شدید حملے کئے۔
وزارتِ دفاع کے ہیڈ کوارٹر کی عمارت۔ تحقیقی و دفاعی ادارے۔ تیل کی تنصیبات اور دوسرے مقامات کو نشانہ بنایا۔ اسرائیل نے مقدس شہر مشہد پر بھی حملہ کیا جسے ناکام بنادیا گیا۔ تبریز میں تیس ایرانی فوجیوں کی شہادت کی اطلاع ہے۔ تہران پر حملے میں ایرانی سپریم لیڈر کے اعلیٰ مشیر علی شمخانی بھی شہید ہوگئے۔ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ پاسدارانِ انقلاب سمیت ایرانی افواج کے 20 سے زائد اعلیٰ فوجی کمانڈروں کو نشانہ بنایا ہے۔ ایران نے دنیا کی ایک بڑی پارس گیس فیلڈ میں پیداوار کو جزوی طور پر معطل کر دیا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular