Wed Oct 21, 2026

ٹرمپ انتظامیہ اور یونیورسٹی آف نارتھ کیرولائنا کے درمیان معاہدہ، یہود دشمنی پر تادیبی کارروائی کی شقیں بھی شامل البانیہ میں پرتشدد مظاہروں میں مزید شدت، دارالحکومت تیرانا کی سڑکیں میدان جنگ بن گئیں امریکی وزیرِ جنگ کا اسرائیل کا غیر اعلانیہ دورہ، نیتن یاہو سے ملاقات: ایگزیوس امریکی و اسرائیلی حملے کھلی جارحیت، اسلام آباد مفاہمت بحال کی جائے: چینی وزیراعظم فلسطینی نژاد طالبعلم محمود خلیل کا امریکی سپریم کورٹ سے رجوع محسن نقوی کی قطری ہم منصب سے ملاقات، سکیورٹی پارٹنر شپ بڑھانے پر اتفاق فرانس میں بدترین ہنگامے: صدر ایمانوئل کی حکومت شدید سیاسی بحران سے دوچار حوثیوں کے حملے: سعودیہ اور امارات کا قریبی روابط اور مشترکہ تعاون بڑھانے پر زور سینیٹ ارکان کو لائف ٹائم بلیو پاسپورٹ دینے کا بل منظور متحدہ عرب امارات اور فرانس کا سمندری سلامتی کیلئے تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق امریکی کارروائی کے نتیجے میں دنیا کو توانائی کے سنگین بحران کا سامنا کرنا پڑے گا، پاسداران انقلاب روس ایران کے ساتھ تعاون ترک نہیں کرے گا، روسی وزیر خارجہ مشرقی وسطیٰ میں امریکی شہریوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت قطر کا نئی علاقائی دفاعی شراکت داری کا اعلان یمن کے صوبے شبوہ میں فوجی کیمپ پر حملہ، سعودی نواز ملیشیا کے 53 افراد ہلاک، 200 زخمی

روزانہ کی خبریں

ایران کا احتجاج، افغانستان کی اپنے سفارتکار کے قومی ترانے پر کھڑے نہ ہونے پر معذرت

تہران : ایران نے افغان عہدیدار کی جانب سے قومی ترانے کی بے حرمتی پر سفارت خانے کے قائم سربراہ کو طلب کرکے احتجاج کیا گیا۔ تہران میں اسلامی اتحادی کانفرنس کے موقع پر افغان عہدیدار ایرانی قومی ترانہ پر کھڑا نہیں ہوا تاہم افغان وفد نے اس پر معذرت کی۔افغان عہدیدار نے کہا کہ وہ اس لیے کھڑے نہیں ہوئے تھے کیونکہ طالبان نے عوامی سطح پر موسیقی پر پابندی عائد کردی ہے۔ایران کی وزارت خارجہ نے بیان میں کہا کہ افغان عہدیدار کی جانب سے کیے گئے غیر روایتی اور ناقابل قبول اقدام کے بعد شدید احتجاج کیا گیا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ اسلامی اتحادی کانفرنس میں کابل کے نمائندے نے اسلامی جمہوریہ ایران کے قومی ترانے کی بے حرمتی کی تھی اور اس اقدام کی بھرپور مذمت کی اور اس سے سفارتی آداب کے خلاف قرار دیا۔رپورٹ کے مطابق کانفرنس میں جب ایران کا قومی ترانہ بجایا گیا تو افغان عہدیدار بدستور پر کرسی پر براجمان رہے۔ایرانی وزارت خارجہ نے کہا کہ مہمان ملک کے قومی نشانات کے احترام کے ساتھ ساتھ عالمی سطح پر تسلیم شدہ ممالک کے قومی ترانے کا احترام بھی تسلیم شدہ روایت ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular