
دوحہ : ایران نے قطر میں امریکی اڈے پر میزائل حملے کیے ہیں۔ ایران نے بشائر الفتح کے نام سے آپریشن کا آغاز کیا۔ پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ یااباعبداللہ الحسین ع کے نعرے سے آپریشن شروع کیا۔ قطر میں العدید بیس پر دس میزائل داغے گئے۔ دوحہ میں متعدد دھماکے سنے گئے۔
سعودی عرب میں پرنس سلطان ایئر بیس سے امریکی جنگی طیاروں کی پروازیں شروع ہوگئیں۔ بحرین ، کویت اور اردن میں بھی خطرے کے سائرن بج اٹھے۔


































