Wed Oct 14, 2026

ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار

روزانہ کی خبریں

ایران، عراق اور پاکستان کا زائرین کے امور کیلئے ورکنگ گروپ بنانے پر اتفاق

تہران: ایران، پاکستان اور عراق کے وزرائے داخلہ نے مشترکہ اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ لاکھوں زائرین کی خدمت، ویزا نظم و ضبط اور سیکیورٹی تعاون کیلئے ایک مربوط ورکنگ گروپ تشکیل دیا جائے گا۔
ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی نے وزرائے داخلہ کے سہ فریقی اجلاس کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ زائرین کے سفر سے متعلق نقل و حمل، سیکیورٹی اور صحت کے شعبوں میں سہولت فراہم کرنے کے حوالے سے سہ فریقی اجلاس کے نتائج بلاشبہ نہایت مثبت، تعمیری اور ہم آہنگ تھے اور ان کا اربعین کے عظیم اور عالمی اجتماع کے شایان شان انعقاد میں اہم کردار ہوگا۔ تینوں ممالک اس سال اربعین کو پہلے سے زیادہ شایان شان طریقے سے منعقد کرانے کے لیے پرعزم ہیں۔
عراقی وزیرداخلہ عبدالامیر الشمری نے کہا کہ اربعین کے لیے دنیا کے مختلف ممالک سے پچاس لاکھ غیر عراقی زائرین عراق میں داخل ہوتے ہیں؛ یہ ایک انتہائی قابل توجہ عدد ہے جو وسیع سیکیورٹی، خوراک، رہائش اور آمد و رفت کے منظم انتظامات کا تقاضا کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اس عظیم انسانی اجتماع کی میزبانی کے لیے اپنی خدمات کا آغاز کر دیا ہے اور اسی مقصد کے لیے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔ زیارت اربعین سے متعلق امور کی پیروی کے لیے عراق اور ایران دونوں کی طرف سے نمائندے مقرر کیے جا چکے ہیں۔
پاکستانی وزیر داخلہ سید محسن نقوی نے اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ان میں سے ایک اہم موضوع یہ تھا کہ تینوں ممالک زیارت اربعین سے متعلق بہتر ہم آہنگی کے لیے ایک مشترکہ سہ فریقی ورکنگ گروپ تشکیل دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس اجلاس میں عراقی برادران کی جانب سے جو تحفظات اور موضوعات پیش کیے گئے، انہیں سنجیدگی سے سنا گیا ہے، اور ہم ان پر مکمل توجہ دیں گے۔ پاکستانی وزیر داخلہ نے کہا کہ ہم ہر سال دیکھتے ہیں کہ زیارت اربعین ہر سال زیادہ منظم اور کامیاب انداز میں منعقد ہوتی ہے۔ میں ایک بار پھر حکومت عراق کا اس شاندار میزبانی پر دلی شکریہ ادا کرتا ہوں۔

مزید پڑھیے

Most Popular