Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

ایران نے 32 ممالک کیلئے ویزے کی شرط ختم کردی

تہران: ایران نے سیاحت کے فروغ کیلئے اہم قدم اٹھاتے ہوئے 32 ممالک کیلئے ویزے کی شرط ختم کردی۔ رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیر سیاحت ضرغامی نے کابینہ کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ثقافتی ورثہ، سیاحت اور دستکاری کی وزارت نے 32 ممالک کے لیے ویزا کی شرط ختم کرنے کی تجویز دی تھی اور ایرانی کابینہ نے اس فیصلے کی منظوری دے دی ہے۔ کیونکہ حکومت کا مقصد دنیا کو ایران میں خوش آمدید کہنا اور عالمی برادری کے ساتھ بات چیت کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران ایرانو فوبیا کے منصوبوں کو ناکام بنائے گا اور ویزا کی شرط کو ختم کرنے سے زیادہ غیر ملکی سیاحوں کو راغب کرنے کی امید ہے۔ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق رواں ایرانی سال کے پہلے آٹھ مہینوں کے دوران ایران میں غیر ملکی سیاحوں کی آمد کی تعداد 44 لاکھ تک پہنچ گئی۔ جن ممالک کو حکومت نے یکطرفہ ویزا ختم کرنے کی منظوری دی ہے ان میں ہندوستان ۔روس ۔متحدہ عرب امارات۔ بحرین۔ سعودی عرب۔ قطر۔ کویت۔ لبنان۔ازبکستان ۔ انڈونیشیا۔ برونائی۔ کمبوڈیا، ملائیشیا شامل ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular