
تہران : ایران کا اسرائیل کے خلاف آپریشن وعدہ صادق سوم کی بارہویں لہر کا آغاز ہوگیا۔ پاسداران انقلاب کے مطابق ایران نے اسرائیل پر طویل فاصلے تک مار کرنے والے سپر ہیوی سجیل میزائل داغ دیے۔ آپریشن وعدہ صادق سوم کی بارہویں لہر دو مرحلوں پر مشتمل ہے۔ ایران کے سپر ہیوی سجیل میزائل ایران کے جدید ترین اسٹریٹیجک میزائلوں میں شامل ہے۔ سجیل ٹھوس ایندھن سے چلنے والا میزائل ہے۔ سجیل میزائل طویل فاصلے تک کے اہداف کو انتہائی مہارت کے ساتھ نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔


































