Mon Oct 19, 2026

شرائط پوری ہو جائیں تو آبنائے ہرمز ایک ہفتے میں کھل جائے گی، عراقچی بلوچستان میں فورسز کی کارروائیاں، بم دھماکے سے میجر شہید، 4 دہشت گرد ہلاک مہر داد اخلاقی ایران کے نئے وزیر دفاع منتخب ٹرمپ کا اسرائیلی انتخابات میں نیتن یاہو کی مکمل حمایت کا اعلان کینیڈا کے فوجی اڈے پر تباہ کن آتشزدگی، ہلاکتوں اور زخمیوں کی تصدیق؛ تحقیقات جاری فرانس میں مہنگائی کے خلاف ملک گیر پُرتشدد احتجاج، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں، سینکڑوں گرفتاریاں یمنی فوج نے سعودی اپاچی ہیلی کاپٹر مار گرایا، 2 ارکان ہلاک فلسطینیوں کے قتل عام پر خاموش، مصری صدر یمن میں کارروائی کیلئے تیار خطے میں امن کے لیے تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ ضروری ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ امریکی بحریہ کا پاکستانی سرزمین سے ایران کے خلاف کارروائی کا دعویٰ بے بنیاد ہے، وزارت اطلاعات پاکستان نے گبد ریمدان بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں معطل کردیں ایران کا انصار اللہ اور سعودی عرب میں ثالثی کی پیشکش کا اعادہ بی بی زینبؑ کا کردار، صبر، بہادری اور ثابت قدمی خواتین کیلئے مشعلِ راہ ہے، ولی امر مسلمین اسرائیل مغربی کنارے میں صیہونی بستیوں کا جبری قیام روکے، چینی وزیرخارجہ امریکا کو ایران کے خلاف کیے گئے مظالم پر سزا ملنی چاہیے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

جوہری سائنسدانوں کا قتل، ایران نے امریکا پر اربوں ڈالر جرمانہ عائد کردیا

تہران: ایران کی ایک عدالت نے امریکا کو حکم دیا ہے کہ وہ ملک کے جوہری سائنسدانوں کے قتل پر 4 ارب 30 کروڑ ڈالر ہرجانہ ادا کرے۔عدالت نے حالیہ برسوں میں قتل ہونے والے جوہری سائنسدانوں کے اہل خانہ کی جانب سے دائر کیے گئے مقدمات پر فیصلہ سنادیا ہے، جس میں امریکا کو 4 ارب 30 کروڑڈالر مالیاتی اور غیر مالیاتی ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ایرانی عدلیہ کے انسانی حقوق ڈویژن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تہران کی 55 ویں سول عدالت نے بین الاقوامی ذمہ داریوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جوہری ماہرین کے قتل میں ملوث اسرائیل کی حمایت کرنے والی امریکی حکومت، اداروں اور حکام کو 4.3 ارب ڈالر مالیاتی اور غیر مالیاتی ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular