
زاہدان : ایران کے صوبے سیستان و بلوچستان میں بد نام زمانہ اسرائیل کی جاسوسی تنظیم موساد کے ایجنٹ کو پھانسی دیدی گئی۔ مجرم نے موساد سمیت غیر ملکی ایجنسیوں کے ساتھ جان بوجھ کر خفیہ معلومات شئیر کیں اور اپنے ساتھیوں کی مدد سے غیر ملکی حساس اداروں خاص طور پر موساد کو دستاویزات فراہم کیں۔ اس پر صیہونی حکومت کے ساتھ انٹیلی جنس تعاون اور خفیہ معلومات جمع کرنے اور موساد کے افسر کو براہ راست معلومات فراہم کرنے کا الزام ثابت ہوا تھا۔


































