Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

ایران، چین اور سعودی عرب کا غزہ میں اسرائیلی جرائم کے خاتمے پر زور

بیجنگ: ایران، چین اور سعودی عرب نے مشترکہ طور پر غزہ کی پٹی میں اسرائیل کے مظالم کے خاتمے اور فلسطینیوں کو پائیدار ریلیف فراہم کرنے کے لیے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ چین کے نائب وزیر خارجہ ڈینگ لی نے بیجنگ میں ایران کے نائب وزیر خارجہ برائے سیاسی امور علی باقری کنی اور سعودی نائب وزیر خارجہ ولید بن عبدالکریم الخیریجی کی تینوں ممالک کی مشترکہ کمیٹی کے فریم ورک کے اندر پہلی بار میزبانی کی۔ تینوں اعلیٰ سطحی نمائندوں نے ایک بیان میں فلسطینیوں کو جبراً گھروں سے بے دخل کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ فلسطین کے بارے میں مستقبل کے کسی بھی انتظام کو اس کے عوام کے حق خود ارادیت کے مطابق آزاد ریاست کے قیام کی بنیاد پر کیا جائے۔
ملاقات میں تینوں اعلیٰ سفارت کاروں نے سعودی عرب اور ایران کے درمیان تعلقات میں پیش رفت سمیت ریاض اور تہران میں متعلقہ سفارتخانوں کو دوبارہ کھولنے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ ایرانی اور سعودی وزراء نے تہران اور ریاض کے درمیان تعلقات میں چین کے موئثر کردار کی تعریف کرتے ہویے بیجنگ معاہدے پر عمل درآمد کے لیے اپنے مکمل عزم کا اعادہ کیا۔

مزید پڑھیے

Most Popular