Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

خلیج فارس کا نام مسخ کرنے کی کوشش، ایران کا گوگل کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان

تہران: دنیا کے نقشے سے خلیج فارس کا نام مسخ کرنے کی کوشش پر ایران نے گوگل کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان کردیا۔ ایرانی مرکز برائے سائبر اسپیس کے نائب سربراہ محمد صادق فَرَہانی نے ایک تقریب سے خطاب میں کہا کہ گوگل کی جانب سے خلیج فارس کے تاریخی نام میں تحریف ایران کی ثقافتی شناخت پر حملہ ہے۔ بطور ادارہ ایران کی تہذیبی وتاریخی شناخت کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے۔ فَرَہانی کے مطابق نام کی تبدیلی کے حوالے سے تین مراحل میں اقدامات کیے جائیں گے۔ پہلے مرحلے میں بین الاقوامی تنظیموں میں باقاعدہ احتجاج کیا جائے گا۔ اگلے مرحلے میں عالمی عدالتوں اور ثالثی ٹربیونلز میں مقدمات کی پیروی کی جائے گی۔ اس کے بعد ایرانی وزارت خارجہ اور عدلیہ کے تعاون سے ملک کی اندرونی عدالتوں میں شکایت درج کی جائے گی۔

مزید پڑھیے

Most Popular