Tue Oct 13, 2026

پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں

روزانہ کی خبریں

ایران اور امریکا قیدیوں کے تبادلے اور ایرانی فنڈز کے اجراء کے معاہدے کے قریب

تہران : مختلف ذرائع ابلاغ میں ایران کے اثاثے غیر منجمد کرنے پر امریکی قیدیوں کی رہائی کے معاہدہ کی خبروں پر ایرانی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہاہے کہ ایران اور امریکہ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے نزدیک ہیں جس میں ایرانی فنڈز کا اجرا بھی شامل ہے۔
امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے رپورٹ دی ہے کہ ممکنہ معاہدے کے تحت امریکی انتظامیہ بعض ایرانی شہریوں کو رہا کرے گی جو ایران پر پابندیوں کی خلاف ورزی پر جیل کی سزا کاٹ رہے ہیں۔ امریکا جنوبی کوریا میں ایران کے چھ ارب ڈالر کے اثاثوں کو بھی غیر منجمد کر دے گا اور اسے قطر کے مرکزی بینک میں منتقل کرےگا۔ ایرانی وزارت خارجہ نے تصدیق کی کہ جنوبی کوریا میں منجمد چھ ارب ڈالر کے اجرا کا عمل جاری ہے۔ ارنا نیوز ایجنسی نے رپورٹ دی ہے کہ امریکا عراق میں منجمد ایران کے چار ارب ڈالر بھی غیر منجمد کرے گا۔ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ ایران میں قید امریکیوں کی جیل سے رہائی ایک مثبت قدم ہے تاہم تہران کو قیدیوں کے معاہدے کے تحت پابندیوں میں کوئی ریلیف نہیں ملے گا۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular