اسرائیل کے جرائم کی تحقیقات کے اعلان پر امریکی پریشانی واضح ہے،حماس
غزہ (نیوز ڈیسک) حماس نے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کی جانب سے بین الاقوامی عدالت انصاف کو دھمکیاں دینے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ،
حماس کے ترجمان حازم قاسم نے امریکی وزیر خارجہ کے اس بیان کو امریکہ کی کھلی غنڈہ گردی قرار دیا اور کہا کہ بین الاقوامی فوج داری عدالت کی طرف سے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی ریاست کے جرائم کی تحقیقات کھولنے کے اعلان پر امریکا کی پریشانی واضح ہے،امریکا کسی صورت میں صیہونی ریاست کے جرائم کو بے نقاب نہیں کرنے دے رہا ہے ، امریکا کی طرف سے اسرائیل کی وجہ سے عالمی عدالت کو تنقید کا نشانہ بنانا اس امر کا واضح ثبوت ہے کہ صیہونی ریاست فلسطینیوں کے خلاف سنگین نوعیت کے جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کی مرتکب ہو رہی ہے۔
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- عالمی عدالت کو دھمکیاں امریکا کی کھلی غنڈہ گردی
عالمی عدالت کو دھمکیاں امریکا کی کھلی غنڈہ گردی
-
Ilyas - مئی 28, 2020
- بین الاقوامی خبریں
- 17
- 0 minute read


































