
سرینگر : مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی نہ تھم سکی، کشمیری میڈیا کے مطابق غاصب بھارتی فوج نےوادی کے ضلع شوپیاں میں اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران 3 بیگناہ کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔تینوں نوجوانوں کی شناخت دانش خورشید بٹ، تنویر وانی اور توصیف بٹ کے ناموں سے ہوئی ہے، جنہیں ضلع شوپیاں کے علاقے ناگبل میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔


































