Wed Oct 21, 2026

ٹرمپ انتظامیہ اور یونیورسٹی آف نارتھ کیرولائنا کے درمیان معاہدہ، یہود دشمنی پر تادیبی کارروائی کی شقیں بھی شامل البانیہ میں پرتشدد مظاہروں میں مزید شدت، دارالحکومت تیرانا کی سڑکیں میدان جنگ بن گئیں امریکی وزیرِ جنگ کا اسرائیل کا غیر اعلانیہ دورہ، نیتن یاہو سے ملاقات: ایگزیوس امریکی و اسرائیلی حملے کھلی جارحیت، اسلام آباد مفاہمت بحال کی جائے: چینی وزیراعظم فلسطینی نژاد طالبعلم محمود خلیل کا امریکی سپریم کورٹ سے رجوع محسن نقوی کی قطری ہم منصب سے ملاقات، سکیورٹی پارٹنر شپ بڑھانے پر اتفاق فرانس میں بدترین ہنگامے: صدر ایمانوئل کی حکومت شدید سیاسی بحران سے دوچار حوثیوں کے حملے: سعودیہ اور امارات کا قریبی روابط اور مشترکہ تعاون بڑھانے پر زور سینیٹ ارکان کو لائف ٹائم بلیو پاسپورٹ دینے کا بل منظور متحدہ عرب امارات اور فرانس کا سمندری سلامتی کیلئے تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق امریکی کارروائی کے نتیجے میں دنیا کو توانائی کے سنگین بحران کا سامنا کرنا پڑے گا، پاسداران انقلاب روس ایران کے ساتھ تعاون ترک نہیں کرے گا، روسی وزیر خارجہ مشرقی وسطیٰ میں امریکی شہریوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت قطر کا نئی علاقائی دفاعی شراکت داری کا اعلان یمن کے صوبے شبوہ میں فوجی کیمپ پر حملہ، سعودی نواز ملیشیا کے 53 افراد ہلاک، 200 زخمی

روزانہ کی خبریں

ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی مستعفی، 8 جون کو تیسری بار حلف اٹھائیں گے

نئی دہلی : ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی نے استعفیٰ دے دیا۔ نریندر مودی نے راشٹریہ بھون میں صدر دروپدی مرمو سے ملاقات کی اور انہیں استعفی اور لوک سبھا تحلیل کرنے کا خط پیش کیا۔ صدر نے وزیراعظم کا استعفی منظور کرلیا اور انہیں اگلی حکومت کی تشکیل تک بطور نگراں وزیر اعظم ذمہ داری سنبھالنے کی گزارش کی۔ مودی تیسری مدت کیلئے 8 جون کو وزیراعظم کا حلف اٹھائیں گے۔ اس سے پہلے وزیراعظم نے اتحادی جماعتوں جنتا دل یونائیٹڈ کے رہنما نتیش کمار اور تیلگو دیشم پارٹی کے سربراہ چندرا بابو نائیڈو سے ملاقات کی اور حکومت سازی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
ادھر انڈیا بلاک کا اجلاس بھی کانگریس رہنما کھڑگے کی رہائش گاہ پر ہوا جس میں حکومت سازی کے امور پر بات چیت کی گئی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق انڈیا بلاک کی جانب سے بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار کو نائب وزیراعظم سمیت کئی پیشکش کی گئی ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular