
سری نگر : مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ماہ فروری میں 8 کشمیریوں کو شہید کیا۔کشمیری میڈیا سروس کی ایک ماہ کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ ماہ 3 نوجوانوں کو ایک ہی جعلی مقابلے میں شہید کیاگیا بھارتی فورسز نے تلاشی اور محاصرے کی 179 کارروائیوں کے دوران 107 نوجوانوں کو گرفتار کیا۔پرامن مظاہرین پر طاقت کا وحشیانہ استعمال کر کے کم سے کم 10 کشمیریوں کو زخمی کر دیا ۔ بھارتی فوجیوں نے تین خواتین کی بے حرمتی کی اور دو مکانوں کو تباہ کیا۔


































