
سری نگر: بھارتی فوج نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں تازہ کارروائی کے دوران ایک اور نوجوان کو شہید کر دیا۔ فوجیوں نے نوجوان کو ضلع شوپیاں کے علاقے میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔قتل کی خبر پھیلتے ہی لوگ گھروں سے باہر نکل آئے اور بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ فوجیوں نے مظاہرین پر فائرنگ کی۔ ایک سینئر پولیس افسر نے تصدیق کی کہ فوجیوں نے مظاہرین پر بلا اشتعال فائرنگ کی۔


































