
سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران 3 بے گناہ کشمیریوں کو دوران حراست بہیمانہ تشدد کر کے شہید کر دیا۔ محفوظ حسین، محمد شوکت اور شبیر احمد کو ضلع پونچھ میں فوجی قافلے پر حملے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا دوسری جانب پونچھ، راجوری سمیت مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں تاحال جاری ہیں اور وہاں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی ہے۔


































