
سری نگر : قابض بھارتی فوج کے مقبوضہ کشمیر میں مظالم جاری ہیں، بارہ مُولا کے علاقے اڑی میں جعلی مقابلے کی آڑ میں تین نوجوانوں کو شہید کردیا گیا، فورسز نے علاقے کا 18 ستمبر سے محاصرہ کر رکھا ہے،کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض فوج نے ضلع شوپیاں کے علاقے چتراگام میں بھی ایک نوجوان کو شہید کردیا، بھارتی پولیس نے بانڈی پورہ میں گھروں پر چھاپے مارکر چار نوجوانوں کو گرفتارکرلیا، چاروں کو کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت حراست میں لیا گیا۔


































