
سری نگر : مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی افواج کی بربریت جاری ہے، اپنی ظالمانہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے بھارتی افواج نے سری نگر میں برآمد ہونے والے 8 محرم الحرام کے مرکزی جلوس پر دھاوا بول کر عزاداران حسینیؑ کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا، بھارتی قابض افواج کی جانب سے عزاداروں پر وحشیانہ لاٹھی چارج کیا گیا اور آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی گئی درجنوں شیعہ نوجوان عزادار گرفتارکرلیئے گئے، مودی سرکار کے اشاروں پر قابض بھارتی فوج نے اس سال بھی محرم الحرام کے جلوسوں پر پابندی عائد کررکھی ہے ۔


































