Tue Oct 20, 2026

ٹرمپ انتظامیہ اور یونیورسٹی آف نارتھ کیرولائنا کے درمیان معاہدہ، یہود دشمنی پر تادیبی کارروائی کی شقیں بھی شامل البانیہ میں پرتشدد مظاہروں میں مزید شدت، دارالحکومت تیرانا کی سڑکیں میدان جنگ بن گئیں امریکی وزیرِ جنگ کا اسرائیل کا غیر اعلانیہ دورہ، نیتن یاہو سے ملاقات: ایگزیوس امریکی و اسرائیلی حملے کھلی جارحیت، اسلام آباد مفاہمت بحال کی جائے: چینی وزیراعظم فلسطینی نژاد طالبعلم محمود خلیل کا امریکی سپریم کورٹ سے رجوع محسن نقوی کی قطری ہم منصب سے ملاقات، سکیورٹی پارٹنر شپ بڑھانے پر اتفاق فرانس میں بدترین ہنگامے: صدر ایمانوئل کی حکومت شدید سیاسی بحران سے دوچار حوثیوں کے حملے: سعودیہ اور امارات کا قریبی روابط اور مشترکہ تعاون بڑھانے پر زور سینیٹ ارکان کو لائف ٹائم بلیو پاسپورٹ دینے کا بل منظور متحدہ عرب امارات اور فرانس کا سمندری سلامتی کیلئے تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق امریکی کارروائی کے نتیجے میں دنیا کو توانائی کے سنگین بحران کا سامنا کرنا پڑے گا، پاسداران انقلاب روس ایران کے ساتھ تعاون ترک نہیں کرے گا، روسی وزیر خارجہ مشرقی وسطیٰ میں امریکی شہریوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت قطر کا نئی علاقائی دفاعی شراکت داری کا اعلان یمن کے صوبے شبوہ میں فوجی کیمپ پر حملہ، سعودی نواز ملیشیا کے 53 افراد ہلاک، 200 زخمی

روزانہ کی خبریں

بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیاں بند کرے، ایمنسٹی

لندن : لندن میں قائم انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھارتی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ غیر قانونی طور پر زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیاں بند کرے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے جموں کشمیر میں دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد تین سال کے عنوان سے بریفنگ میں کہاگیا ہے کہ بڑے پیمانے پر سول سوسائٹی کے ارکان، صحافیوں، وکلا اور انسانی حقوق کے علمبرداروں کو خاص طور پر سخت تفتیش ، جبری سفری پابندیوں، نظربندیوں اور جابرانہ میڈیا پالیسیوں کا سامناہے اور عدالتوں اور انسانی حقوق کے اداروں میں اپیلوں یا انصاف تک رسائی کو روکنے کی کوشش کی گئی ۔ بھارتی حکومت نے مقبوضہ علاقے کی خصوصی حیثیت میں تبدیلی کے بعد سے تین سال کے دوران مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کا سلسلہ تیز کر دیا ہے ۔ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا کے سربراہ آکار پٹیل نے کہاہے کہ بھارتی حکومت نے تین سال سے جموں و کشمیر میں سول سوسائٹی اور میڈیا کو سخت کریک ڈاؤن کا نشانہ بنایا ہے۔ بھارتی حکومت کالے قوانین، سخت گیر پالیسیوں اور غیر قانونی طریقوں کے ذریعے اختلاف رائے کو دبارہی ہے ۔

مزید پڑھیے

Most Popular