Tue Oct 20, 2026

ٹرمپ انتظامیہ اور یونیورسٹی آف نارتھ کیرولائنا کے درمیان معاہدہ، یہود دشمنی پر تادیبی کارروائی کی شقیں بھی شامل البانیہ میں پرتشدد مظاہروں میں مزید شدت، دارالحکومت تیرانا کی سڑکیں میدان جنگ بن گئیں امریکی وزیرِ جنگ کا اسرائیل کا غیر اعلانیہ دورہ، نیتن یاہو سے ملاقات: ایگزیوس امریکی و اسرائیلی حملے کھلی جارحیت، اسلام آباد مفاہمت بحال کی جائے: چینی وزیراعظم فلسطینی نژاد طالبعلم محمود خلیل کا امریکی سپریم کورٹ سے رجوع محسن نقوی کی قطری ہم منصب سے ملاقات، سکیورٹی پارٹنر شپ بڑھانے پر اتفاق فرانس میں بدترین ہنگامے: صدر ایمانوئل کی حکومت شدید سیاسی بحران سے دوچار حوثیوں کے حملے: سعودیہ اور امارات کا قریبی روابط اور مشترکہ تعاون بڑھانے پر زور سینیٹ ارکان کو لائف ٹائم بلیو پاسپورٹ دینے کا بل منظور متحدہ عرب امارات اور فرانس کا سمندری سلامتی کیلئے تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق امریکی کارروائی کے نتیجے میں دنیا کو توانائی کے سنگین بحران کا سامنا کرنا پڑے گا، پاسداران انقلاب روس ایران کے ساتھ تعاون ترک نہیں کرے گا، روسی وزیر خارجہ مشرقی وسطیٰ میں امریکی شہریوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت قطر کا نئی علاقائی دفاعی شراکت داری کا اعلان یمن کے صوبے شبوہ میں فوجی کیمپ پر حملہ، سعودی نواز ملیشیا کے 53 افراد ہلاک، 200 زخمی

روزانہ کی خبریں

بھارت 20 کروڑ مسلمانوں کی نسل کشی کی تیاری کر رہا ہے، جینو سائڈ واچ

شکاگو : عالمی شہرت یافتہ انسانی حقوق کی تنظیم جینو سائڈ واچ کےبانی ڈاکٹر گریگوری اسٹینٹن نے کہا ہے کہ بھارت بیس کروڑ مسلمانوں کی نسل کشی کی تیاری کر رہا ہے ۔ڈاکٹر اسٹینٹن نے یہ انکشاف شکاگو میں اسلامک سوسائٹی آف نارتھ امریکا کے سالانہ کنونشن میں انڈین امریکن مسلم کونسل کے زیراہتمام پینل مباحثہ سے خطاب میں کیا۔ انہوں نے متنازعہ قانون شہریت ، مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز تقاریر اورانتہا پسند ہندوئوں کی طرف سے مسلمانوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کے ذریعے قتل اور دیگر جرائم کے خلاف کوئی کارروائی نہ کئے جانے کاحوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں کی نسل کشی کے لیے تیاری کے تمام مراحل مکمل کر لئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بھارت میں مسلمانوں پر جاری مظالم کی عکاسی جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی سے ہوتی ہے جہاں مسلمانوں کی املاک کو ضبط یا تباہ کرکے بے گھر کردیا گیا ہے۔ انہوں نے واضح کیاکہ آر ایس ایس بجرنگ دل کے کیمپ بھی چلاتی ہے، جہاں نوجوان ہندو لڑکوں کو ہندوتوا کا نظریہ سکھایا جاتا ہے اور مسلمانوں سے نفرت اور خوف کی کھلے عام وکالت کی جاتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کیمپوں کو بیرون ملک ہندوستانیوں سے خاص طور پر انڈیا ڈویلپمنٹ اینڈ ریلیف فنڈ کے ذریعے بڑی مالی امداد ملتی ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular