Wed Oct 14, 2026

حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار

روزانہ کی خبریں

بھارت نے کینیڈا میں مقیم علیحدگی پسند سکھ رہنما کی جائیداد ضبط کر لیں

نئی دہلی: ہندوستان کی قومی تحقیقاتی ایجنسی این آئی اے نے علیحدگی پسند سکھ رہنما اور کینیڈا میں قتل کئے گئے ہردیپ سنگھ نجار کے قریبی ساتھی گروپتونت سنگھ پنوں کی جائیدادیں ضبط کرلیں۔ گروپتونت سنگھ پنوں کینیڈا میں مقیم ہیں اور انہیں ہندوستانی حکام نے 2020 میں دہشت گرد قرار دیا تھا۔ این آئی اے کے اہلکاروں نے چندی گڑھ میں گروپتونت سنگھ کے گھر کو ضبط کر لیا۔ جبکہ امرتسر میں ان کی زرعی اراضی بھی قبضے میں لے لی۔ گروپتونت سنگھ امریکہ میں قائم گروپ سکھ فار جسٹس کے بانی ہیں جس کی کینیڈا میں شاخ کے قیادت ہردیپ سنگھ کر رہے تھے۔ یہ گروپ سکھوں کے لیے آزاد وطن کی تحریک خالصتان کا حامی ہے۔ گروپتونت سنگھ نے ہردیپ سنگھ کے قتل کے بعد ویڈیو بیان میں کینیڈین ہندوؤں کو ہندوستان واپس جانے کے لیے کہا تھا اور یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ انہوں نے نئی دہلی کا ساتھ دے کر جنگی نقطہ نظر اپنایا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular