
سرینگر: نریندر مودی کی زیر قیادت فسطائی بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں آزادی کی آواز کو دبانے کے لیے پیراملٹری فورسز کے مزید 5 ہزاراہلکار تعینات کرنے کا حکم جاری کر دیا۔ بھارتی وزارت داخلہ کے عہدیدارنے مقبوضہ علاقے میں 50 اضافی کمپنیوں کی تعیناتی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ 30 کمپنیاں صرف سرینگر میں تعینات کی جا رہی ہیں۔ قابض حکومت نے پیراملٹری اہلکاروں اور ان کے اہل خانہ کے لیے مستقل کیمپوں کی تعمیر کے لیے حال ہی میں جنوبی کشمیر میں آٹھ مقامات پر زمین الاٹ کی ہے۔ بھارتی فوجی اسٹیبلشمنٹ نے پہلے ہی سرینگر اور وادی کے دیگر قصبہ جات اور دیہات کے گلی کوچوں میں سینکڑوں کیمپ اور کنکریٹ بنکر قائم کر رکھے ہیں۔


































