Tue Oct 20, 2026

البانیہ میں پرتشدد مظاہروں میں مزید شدت، دارالحکومت تیرانا کی سڑکیں میدان جنگ بن گئیں امریکی وزیرِ جنگ کا اسرائیل کا غیر اعلانیہ دورہ، نیتن یاہو سے ملاقات: ایگزیوس امریکی و اسرائیلی حملے کھلی جارحیت، اسلام آباد مفاہمت بحال کی جائے: چینی وزیراعظم فلسطینی نژاد طالبعلم محمود خلیل کا امریکی سپریم کورٹ سے رجوع محسن نقوی کی قطری ہم منصب سے ملاقات، سکیورٹی پارٹنر شپ بڑھانے پر اتفاق فرانس میں بدترین ہنگامے: صدر ایمانوئل کی حکومت شدید سیاسی بحران سے دوچار حوثیوں کے حملے: سعودیہ اور امارات کا قریبی روابط اور مشترکہ تعاون بڑھانے پر زور سینیٹ ارکان کو لائف ٹائم بلیو پاسپورٹ دینے کا بل منظور متحدہ عرب امارات اور فرانس کا سمندری سلامتی کیلئے تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق امریکی کارروائی کے نتیجے میں دنیا کو توانائی کے سنگین بحران کا سامنا کرنا پڑے گا، پاسداران انقلاب روس ایران کے ساتھ تعاون ترک نہیں کرے گا، روسی وزیر خارجہ مشرقی وسطیٰ میں امریکی شہریوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت قطر کا نئی علاقائی دفاعی شراکت داری کا اعلان یمن کے صوبے شبوہ میں فوجی کیمپ پر حملہ، سعودی نواز ملیشیا کے 53 افراد ہلاک، 200 زخمی ایرانی تنصیبات پر حملہ ہوا تو 9 ممالک کی تنصیبات کو نشانہ بنائیں گے، مشیر ولی امر مسلمین

روزانہ کی خبریں

بھارت: مراد آباد میں گھر میں نماز جماعت ادا کرنے پر مقدمہ درج

حیدرآباد : بھارتی ریاست حیدرآباد دکن کے شہر مراد آباد میں پولیس نے گھر میں نماز جمعہ ادا کرنے پر مقدمہ درج کرلیا۔ مراد آباد کے چھاجلیٹ پولیس تھانہ حدود میں دیگر علاقوں سے بڑی تعداد میں لوگ نماز کے لیے جمع ہوئے، وہاں کوئی مسجد نہیں اور مسلمانوں کے صرف دو گھر ہیں۔ پولیس نے شکایت کے بعد دونوں گھروں کے مالکان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا جبکہ ان گھروں کے مالکان روپوش ہیں اور تحقیقات جاری ہیں۔ لوگوں کی اتنی بڑی تعداد کے مسجد کے بجائے گھر میں نماز ادا کرنے کے بعد پولیس کو شکایت کی گئی تھی۔ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدراور رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے وزیر اعظم نریندر مودی سے سوال کیا ہے کہ کیا اب انڈیا کے مسلمانوں کو گھر پر نماز پڑھنے کے لیے بھی انتظامیہ سے اجازت لینا پڑے گی۔ نریندر مودی کو اس کا جواب دینا چاہیے، کب تک ملک کے مسلمانوں کے ساتھ دوسرے درجے کے شہری جیسا سلوک کیا جائے گا؟۔

مزید پڑھیے

Most Popular