
غزہ: غاصب اسرائیل نے امریکی ویٹو کے بعد غزہ پر حملوں میں اضافہ کردیا۔ چوبیس گھنٹوں میں مزید پانچ سو کے قریب افراد شہید ہوگئے۔ صیہونی فوج نے غزہ سٹی۔ رفح۔ خان یونس۔ النصیرات کیمپ سمیت جگہ جگہ بم برسائے۔ صیہونی فوج نے تین گھنٹوں میں چار سو حملے کرکے قیامت ڈھادی۔ ہرطرف لاشوں اور زخمیوں کے ڈھیر لگ گئے۔
ادھر خان یونس اور جنوبی غزہ میں دو بدو لڑائی جاری ہے۔ غزہ میں مزاحمت کاروں کے حملے میں ساٹھ صیہونی فوجی ہلاک و زخمی ہوگئے۔ القسام بریگیڈ کے ترجمان ابوعبیدہ نے کہاہے کہ خان یونس کے شمال مشرق میں ایک بم دھماکے میں 15 اسرائیلی فوجی مارے گئے۔ فوجیوں کو المعرّی کے علاقے میں بڑے بیرل کے بم دھماکے میں ہلاک کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ہم الشجاعہ، الزیتون، شیخ رضوان، جبالیا کیمپ، بیت لاھیا اور دیر البلح اور مشرقی علاقوں میں دس دنوں کے دوران 180 سے زیادہ فوجی گاڑیوں کو جزوی یا مکمل تباہ کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔


































