Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

قیدی تبادلے کا تیسرا دور، 13 اسرائیلی، 4 غیر ملکی اور 39 فلسطینی رہا

غزہ: قیدیوں کے تبادلے کے تیسرے دور میں حماس نے تیرا اسرائیلی اور 4 غیر ملکی آزاد کردئے جبکہ اسرائیل نے انتالیس فلسطینیوں کو رہا کردیا۔ حماس نے اتوار کی رات 13 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کیا جس میں ایک دُہری شہریت والی چار سالہ امریکی بچی بھی شامل ہے۔ حماس نے غیر سگالی کے تحت 3 تھائی شہریوں اور ایک دُہری شہریت کے حامل روسی شہری کو بھی رہا کیا۔ تمام یرغمالیوں کو ریڈ کراس کے حوالے کیاگیا۔ عالمی ریڈ کراس کمیٹی نے17 یرغمالیوں کی غزہ سےمصر منتقلی کی تصدیق کردی۔ تیرا اسرائیلی یرغمالیوں میں 9 بچے شامل ہیں۔ بدلے میں اسرائیل نے جیلوں میں قید 39 فلسطینی رہا کردئیے۔ تین روز میں حماس 39 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کر چکی ہے جبکہ 117 فلسطینی قیدی رہائی پاکر مغربی کنارے پہنچ گئے ہیں۔ حماس نے کہا کہ غزہ جنگ پر روسی مؤقف کو سراہتے ہیں۔ روسی شہری کی رہائی روسی مؤقف کی وجہ سے کی۔

مزید پڑھیے

Most Popular