
غزہ: حماس اور اسرائیل کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے دوسرے مرحلے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔ معاہدے کے تحت آج اسرائیلی جیلوں میں قید مزید اٹھارہ خواتین سمیت بیالیس فلسطینیوں کو رہا کیا جائے گا۔ رہا ہونیوالوں میں چونیس کم عمر لڑکے شامل ہیں۔ حماس کی جانب سے بارہ اسرائیلی رہا ہوں گے۔ فریقین نے ایک دوسرے کو فہرستیں فراہم کردیں۔ گذشتہ روز حماس نے چوبیس یرغمالیوں کو رہا کیا جس میں 13 اسرائیلی۔ 10 تھائی اور ایک فلپینی شامل ہیں۔ بنکاک میں ایرانی سفارتخانے کا کہنا ہےکہ تھائی باشندوں کی رہائی ایران کی درخواست پر عمل میں آئی۔
ایران نے حماس کو یرغمال تھائی قیدیوں کی فہرست فراہم کی۔ اسرائیل نے انتالیس فلسطینی قیدیوں کو آزاد کیا تھا۔0رہائی پانے والوں کو رفح بارڈر کراسنگ پر مصری حکام کے حوالے کیا گیا. رہائی پانے والے فلسطینی قیدیوں کا مغربی کنارے میں پرجوش استقبال کیا گیا۔ شہریوں نے ایک بڑے جلوس کی صورت میں رہا ہونے والے قیدیوں کو خوش آمدید کہا۔ گذشتہ روز رفح کراسنگ سے امدای سامان کے 137 ٹرک خوراک اور طبی سامان لیکر غزہ پہنچ گئے۔آج مزید دوسو ٹرک داخل ہونے کی توقع ہے۔


































