
گواہاٹی : بھارتی ریاست آسام میں ایک ماہ کے دوران ایک اور مدرسہ منہدم کر دیا گیا۔ آسام کے ضلع گولپاڑہ میں واقع مدرسے اور اس سے ملحقہ ایک رہائش گاہ کو زمین بوس کردیاگیا، شمال مشرقی بھارتی ریاست میں ایک ماہ کے دوران مسمار کیا جانے والا یہ چوتھا مدرسہ ہے۔ پولیس نے مدرسے کے امام جلال الدین شیخ کو دو دیگر افراد امین الاسلام اور جہانگیر عالم کے ہمراہ گرفتار کیا تھا۔


































