
Indonesians take part at a rally supporting Palestinians in Gaza at the National Monument (Monas) complex in Jakarta on Nov.5, 2023. (Reuters)
واشنگٹن: واشنگٹن سے برلن تک دنیا بھر میں لاکھوں افراد غزہ جنگ کیخلاف سڑکوں پر آگئے۔ امریکا کا دارالحکومت فلسطینیوں کے حق میں نعروں سے گونج اٹھا۔ وائٹ ہاؤس کے باہر فلسطین کے حق میں اب تک کے سب سے بڑے احتجاج میں مظاہرین کی جانب سے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا۔ یہ اب تک کا سب سے بڑا مظاہرہ تھا۔ غزہ میں ہونے والے قتل عام کی مذمت اور فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ہزاروں افراد برلن کی سڑکوں پر امڈ آئے۔
فرانس میں پابندی کے باوجود ہزاروں افراد نے احتجاجی ریلی نکالی۔ برسلز۔ ایمسٹرڈیم۔ اوسلو سمیت کئی شہروں میں ریلیاں نکالی گئیں اور مظاہرے کئے گئے۔
یہاں سینٹرل لندن میں مسلسل چوتھے ہفتے ایک لاکھ سے زائد افراد نے احتجاج کیا۔ فری فری فلسطین کے نعروں سے سینٹرل لندن کی فضا گونج اٹھی۔ لندن کے علاوہ درجنوں دیگر مقامات پر بھی اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو اور ایڈنبرا میں مظاہرین نے بطور احتجاج سینٹرل اسٹیشنوں پر قبضہ کر لیا۔ جس سے ٹرینوں کی آمد و رفت متاثر ہوئی۔
انڈونیشیا کے دارلحکومت جکارتہ میں بیس لاکھوں افراد نے احتجاجی ریلی نکالی اور جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔


































