
پاراچنار: صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع کرم کا صدر مقام پاراچنار نویں روز بھی محاصرے میں ہے۔ تکفیری لشکر نے گذشتہ رات بالش خیل لوئر کرم میں شیعہ علاقوں پر چڑھائی کی کوشش کی جسے بھاری نقصان کے ساتھ پسپا کردیا گیا۔ بالش خیل۔ مقبل۔ پیواڑ اور پاڑہ چمکنی میں شدید لڑائی جاری ہے۔ صبح سینٹرل کرم سے اپر کرم کے علاقے مانہ پر میزائل حملہ کیا گیا۔ جس سے ایک بچی شہید ہوگئی۔ جبکہ تین خواتین اور تین بچے زخمی ہوئے۔ جوابی کارروائی میں تکفیریوں کا بھاری جانی اور مالی نقصان ہوا۔ پاراچنار اور اطراف کی شیعہ آبادیوں پر سینٹرل کرم کی طرف سے میزائل حملے کئے جارہے ہیں۔
ان حملوں میں اب تک 34 افراد شہید اور 60 زخمی ہوچکے ہیں۔ محاصرے کی وجہ سے علاقے میں اشیائے خوردونوش کی قلت ہوگئی ہے جبکہ ایندھن بھی دستیاب نہیں ہے ۔ اپر کرم میں موبائل سگنلز اور نیٹ ورک مکمل بند ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ جرگہ اور مذاکرات کے ذریعے فائر بندی کی کوشش کی جارہی ہے۔


































