
نئی دہلی : بھارتی ریاست کرناٹک میں 12 ویں جماعت کے امتحانات میں 6 طالبات کو حجاب پہننے کی وجہ سے کمرہ امتحان میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔حکام کی جانب سے دھمکی دی گئی ہے کہ اگر طالبات نے حجاب پہنا تو ان کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی ہوگی ، اس کے ساتھ ہی امتحان سے نکال دینے والی ایسی طالبات کا تعلیمی مستقبل دائو پر لگ گیا ہے ۔


































