
غزہ: حماس کے فوجی بازو القسام بریگیڈ کے ترجمان ابوعبیدہ نے اعلان کیا ہے کہ القسام بریگیڈ نے گزشتہ چار دنوں میں کارروائيوں کے دوران 48 صیہونی فوجیوں کو ہلاک و دسیوں کو زخمی کیا ہے۔ ابوعبیدہ نے کہا کہ القسام بریگيڈ نے چوبیس کارروائیاں انجام دیں جن میں مارٹر حملے، بم اور براہ راست جھڑپیں شامل ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ ہمارے مجاہدین نے غزہ میں صیہونی دشمن کے اڈوں اور ان کے آپریشنل کمانڈ روم کو مارٹر، کم دوری تک مار کرنے والے میزائلوں اور بموں سے نشانہ بنایا۔ ابوعبیدہ نے تل ابیب شہر پر میزائل برسانے اور صیہونیوں کی 35 فوجی گاڑیوں کو تباہ کردیا۔


































