Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

عمران خان و دیگر تھانہ آبپارہ میں درج مقدمے میں بری، تفصیلی فیصلہ جاری

اسلام آباد: عمران خان و دیگر کی تھانہ آبپارہ میں درج مقدمے میں بریت کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا گیا، جس میں عدالت نے کہا کہ مقدمے میں پیش کی گئی کہانی مشکوک تھی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی ،فیصل واوڈا ،شیخ رشید ، صداقت عباسی و دیگر کے خلاف تھانہ آبپارہ میں ایمپلی فائر ایکٹ اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر درج مقدمے میں بریت کا تحریری فیصلہ جوڈیشل مجسٹریٹ یاسر محمود چوہدری نے جاری کردیا۔ عدالت نے تفصیلی تحریری فیصلے میں کہا کہ مقدمے کا ٹرائل چلایا جاتا تب بھی سزا ہونے کے امکانات نہیں تھا۔ پراسیکیوشن نے مؤقف اپنایا کہ 1000 سے 1200 لوگوں نے پولیس پر حملہ کیا ، عدالت کی جانب سے دلچسپ بات نوٹ کی گئی 1000 سے 12 سو افراد کے حملے میں ایک بھی پولیس اہلکار زخمی نہیں ہوا۔ تحریری فیصلے میں عدالت نے لکھا کہ پراسکیوشن کی جانب سے پیش کی گئی کہانی میں شکوک وشبہات پائے جاتے ہیں۔ مدعی مقدمہ کے الزامات کو سچ ثابت نہیں کیا جا سکا۔ عدالت نے حکمنامے میں لکھا کہ بانی پی ٹی آئی ، فیصل واوڈا ،شیخ رشید سمیت تمام ملزمان کو بری کیا جاتا ہے۔ بانی پی ٹی آئی کسی اور مقدمے میں گرفتار نہیں ہیں تو رہا کردیا جائے ۔ شہزاد وسیم اور اسد قیصر کو 24 فروری 2024 کو مقدمے سے بری کردیا گیا تھا۔ فیاض الحسن چوہان ، فردوس شمیم ، اسد قیصر کو بھی بری کیا جاتا ہے۔ اسی طرح عدالت نے فوادچوہدری اور شبلی فراز کو بھی بری کردیا۔

مزید پڑھیے

Most Popular