
کراچی : زائرین کمیٹی کے نمائندگان، اندرونِ سندھ اور کراچی کے قافلہ سالاران و ٹریول ایجنٹس کا اہم اجلاس پاک محرم ہال نمائش چورنگی کراچی میں منعقد ہوا، جس میں صوبہ بھر سے بڑی تعداد میں سالاران اور ٹریول ایجنٹس نے شرکت کی۔
اجلاس میں قومی جماعتوں مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور شیعہ علماء کونسل پاکستان کے نمائندگان نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ اجلاس کے دوران بذریعہ روڈ سفر کرنے والے زائرین کرام سے متعلق حکومت کی جانب سے اب تک کی پیش رفت پر تفصیلی مشاورت کی گئی اور شرکاء کو تمام امور پر بریفنگ دی گئی۔ شرکاء نے زائرین کمیٹی کی کوششوں کو بھرپور انداز میں سراہا اور مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اپنی ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔


































