
اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ نے ملٹری، جوڈیشل افسران اور سول بیوروکریسی کے اثاثے پبلک کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ذرائع نے کہا کہ آئی ایم ایف نے کرپشن اینڈ ڈائیگناسٹک اسسمنٹ رپورٹ بھی پبلش کرنے کا مطالبہ کیا جب کہ وزارت خزانہ نے مزید وقت مانگا۔ ذرائع نے دعویٰ کیا کہ آئی ایم ایف نے ملٹری، جوڈیشل افسران اور سول بیوروکریسی کے اثاثے پبلک کرنے کا مطالبہ کیا، آئی ایم ایف کو ایف بی آر ٹرانسفارمیشن اور پولیٹیکلی ایکسپوزڈ پرسن اقدامات پر بریفنگ دی گئی، رپورٹ میں ترامیم کی درخواست کی گئی۔ ذرائع نے کہا کہ آئی ایم ایف نے آڈیٹر جنرل آف پاکستان کو مکمل ادارہ جاتی خودمختاری دینے کا مطالبہ کیا، آئی ایم ایف نے وزارت خزانہ سے ٹیکس پالیسی کو ایف بی آر سے الگ کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔


































