
اسلام آباد : نواسۂ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام کے یومِ شہادت پرصدرعارف علوی اور وزیراعظم عمران خان نے پیغامات جاری کیئے ہیں اپنے پیغام میں صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ شہادتِ امامِ حسین امتِ مسلمہ کے لیے عظیم درس اور رہتی دنیا تک عزم و استقلال کی علامت ہے انہوں نے عوام پر زور دیا کہ اجتماعات میں کورونا وائرس سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر پر عمل کریں وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ امامِ عالی مقام حضرت حسین نے شہادت قبول کی لیکن ظلم کے سامنے سر نہ جھکایا، باطل جتنا بھی عروج پر ہو اس نے مٹنا ہی ہوتا ہے انہوں نے یہ بھی کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں حضرت امام حسین(ع) کے جذبۂ شہادت، ایثار، قربانی اور حق پرستی کو اپنے اندر تازہ کرنے کی توفیق عطا فرمائے تاکہ ہم ملک وملت کی سربلندی کے لیے تیار ہوں.


































