
دمشق : ترک فورسز نے شام کے شمال مشرقی صوبے حسکہ میں کرد عسکریت پسند گروپ اور نام نہاد سیریئن ڈیموکریٹک فورسز کے خلاف آپریشن کی آڑ میں کارروائی کی جس میں ایک شہری جاں بحق اور کئی زخمی ہوگئے۔ ترک توپخانے کے یونٹوں نے صوبے کے مغربی ٹیل تیمر ضلع میں واقع گاؤں السلماسہ پر گولہ باری کی۔ جس سے ایک شہری اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ بعد ازاں، ترکی کے ڈرون نے کرد اکثریتی شہر قمشلی کے محلہ المحمکیہ اور الحزام الغربی پر دو میزائل داغے، جس سے رہائشی عمارتوں اور عوامی انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچا۔ترک فوجیوں نے قمشلی پر دوبارہ گولہ باری کی۔ دو گولے قنات السویس محلے پر گرے جس سے 3 بچے اور 3 خواتین زخمی ہوگئیں۔ توپوں کے گولے قریبی دیہات تل زیوان، تل الشعیر اور سیکرکا کے میں بھی گرے جہاں نقصان کی اطلاع ملی۔


































