Mon Oct 19, 2026

شرائط پوری ہو جائیں تو آبنائے ہرمز ایک ہفتے میں کھل جائے گی، عراقچی بلوچستان میں فورسز کی کارروائیاں، بم دھماکے سے میجر شہید، 4 دہشت گرد ہلاک مہر داد اخلاقی ایران کے نئے وزیر دفاع منتخب ٹرمپ کا اسرائیلی انتخابات میں نیتن یاہو کی مکمل حمایت کا اعلان کینیڈا کے فوجی اڈے پر تباہ کن آتشزدگی، ہلاکتوں اور زخمیوں کی تصدیق؛ تحقیقات جاری فرانس میں مہنگائی کے خلاف ملک گیر پُرتشدد احتجاج، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں، سینکڑوں گرفتاریاں یمنی فوج نے سعودی اپاچی ہیلی کاپٹر مار گرایا، 2 ارکان ہلاک فلسطینیوں کے قتل عام پر خاموش، مصری صدر یمن میں کارروائی کیلئے تیار خطے میں امن کے لیے تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ ضروری ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ امریکی بحریہ کا پاکستانی سرزمین سے ایران کے خلاف کارروائی کا دعویٰ بے بنیاد ہے، وزارت اطلاعات پاکستان نے گبد ریمدان بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں معطل کردیں ایران کا انصار اللہ اور سعودی عرب میں ثالثی کی پیشکش کا اعادہ بی بی زینبؑ کا کردار، صبر، بہادری اور ثابت قدمی خواتین کیلئے مشعلِ راہ ہے، ولی امر مسلمین اسرائیل مغربی کنارے میں صیہونی بستیوں کا جبری قیام روکے، چینی وزیرخارجہ امریکا کو ایران کے خلاف کیے گئے مظالم پر سزا ملنی چاہیے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

یرغمالیوں کی رہائی کیلئے آپریشن کیا تو سب کو ماردیں گے، حماس

غزہ : حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے یرغمالیوں کو رہا کرانے کی فوجی آپریشن کی کوشش کی تو انہیں ہلاک کر دیا جائے گا. القسام بریگیڈ کا کہنا ہے اسے اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ اسرائیلی فوج نصیرات میں ماہ جون میں کیے گئے آپریشن کی طرز پر ایک اور آپریشن کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔ ہم خبردار کرتے ہیں کہ ایسا کوئی آپریشن دوبارہ کرنے کی کوشش کی گئی تو ان یرغمالیوں کو موت کی نیند سلا دیا جائے گا۔ القسام بریگیڈ نے یہ بھی کہاکہ یہ پروا نہیں کی جائے گی کہ اس کے بعد کیا ہوتا ہے۔ لیکن یہ ضرور کہیں گے کہ اگر یرغمالیوں کی جان گئی تو ذمہ دار اسرائیل اور اس کی فؤج ہو گی۔
ادھر اسرائیلی فوج نے چار ماہ کی تحقیقات کے بعد غزہ میں چھ یرغمالیوں کی ہلاکت کی وجوہات اور نتائج جاری کردئے۔ اسرائیلی فوج نے اپنے بیان میں تسلیم کیا ہے کہ اگست میں جن چھ یرغمالیوں کی لاشیں غزہ سے نکالنے میں کامیابی ملی تھی وہ اسرائیلی فوج کی اپنی ہی بمباری سے ہلاک ہوئے تھے۔

مزید پڑھیے

Most Popular