
غزہ : حماس نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیلی فوج نے غزہ سٹی میں مزید پیشقدمی کی تو شہر اسرائیلی فوج کے لیے قبرستان بن جائے گا۔ حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے عبرانی زبان میں جاری بیان میں کہا کہ غزہ ایک مہنگی جنگِ بن چکی ہے۔ جنگ کی موجودہ صورتحال میں حماس کے مزاحمت کار اسرائیلی فوج کا مقابلہ کرنے کیلئے محلوں میں تعینات ہیں۔ بیان میں کہا گیاہے کہ اگر اسرائیل نے شہری آبادی والے علاقوں میں مزید کارروائیاں بڑھائیں تو جانی نقصان اور تباہی میں اضافہ ہوگا، اور غزہ سٹی کے باشندے سخت مشکلات کا سامنا کریں گے۔ بیان میں کہا گیاہے کہ اسرائیلی قیدی غزہ سٹی کے مختلف محلوں میں منتشر ہیں اور اگر نیتن یاہو کی حکمتِ عملی ان کو مار ڈالنے کی ہے تو القسام بریگیڈ ان قیدیوں کی حفاظت کی کوئی ضمانت نہیں دے سکتی۔


































