Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

امت مسلمہ متحد ہو جائے تو اسرائیل نیست ونابود ہو جائے گا، کانفرنس

لاہور : امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی کنونشن کے دوسرے روز قرآن و اہلبیت(ع) کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ مقررین نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن کریم ہماری ریڈ لائن ہے۔ مغربی ممالک کو توہین قرآن کے مرتکب افراد کو عبرت ناک سزا دینا ہوگی۔انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایس او پاکستان کا قافلہ عزم و جرآت کے ساتھ بیداری اور انقلاب اسلامی کی طرف رواں دواں ہے۔ امام خمینی(رح) نے ملت میں وحدت اور بیداری کا شعور پیدا کیا۔امریکہ اور اسرائیل کی سازشوں کا ناکام بنانا ہے تو امت کو متحد ہونا ہوگا۔امت مسلمہ کے مسائل کا حل قرآن و اہلبیت کی تعلیمات میں مضمر ہے۔ اگر امت مسلمہ قرآن کریم پر عمل پیرا ہوکر متحد ہوجائے تو اسرائیل نیست و نابود ہوجائے گا۔
مقررین کا کہنا تھا کہ آج ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے کہ فلسطین کے معاملے میں صدائے احتجاج بلند کرے جس طرح حلال اور حرام کو بدلنا جائز نہیں، اسی طرح مسئلہ فلسطین کو فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے، کیونکہ اس کو فراموش کرنا قرآن اور اہل بیت(ع) کی تعلیمات کے خلاف ہے۔ صیہونی عالم اسلام کو اپنے کنٹرول میں لینے کے لئے فلسطین پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔ ان حالات میں ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے کہ دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنانے کے لئے کوشش کرے۔
آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر حسن عارف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمات قرآن اور سیرت اہلبیت کی پیروی آئی ایس او کا نصب العین ہے آئی ایس او کا ہر کارکن محافظ قرآن اور پیروئے اہلبیت ہے ۔کانفرنس سے مجلس وحدت مسلمین کے رہنما آغا رعلی رضوی، علامہ حسنین گردیزی،آیت اللہ غلام عباس رئیسی علامہ شبیر بخاری اور مرکزی صدر حسن عارف نے خطاب کیا۔اس موقع پر معروف منقبت خواں علی صفدر رضوی نے ترانہ شہادت پیش کیا۔

مزید پڑھیے

Most Popular