سرحدی تنازعہ حل نہ ہوا تو حزب اللہ اپنے دیے گئے الٹی میٹم پر عمل کرے گی، امریکا کا اسرائیل کو انتباہ

واشنگٹن : ایک امریکی جاسوسی ادارے نے صیہونی حکومت کو خبردار کیا ہے کہ سرحدی معاملات کےحل میں تاخیر کے بعد حزب اللہَ اسرائیل کے خلاف فوجی کارروائی کی تیاری کر رہی ہے۔یہ دعویٰ اسرائیلی اخبار معاریو نے اپنی رپورٹ میں کیا رپورٹ کے مطابق سرحدی تنازعے کے حل کے لئے امریکی نمائندے سے ملاقات کے دوران لبنان نے واضح پیغام دیا کہ اگر مسئلہ حل نہ ہوا تو حزب اللہ اپنے دئیے گئے الٹی میٹم پر عمل درآمد کرے گی۔ اس پیغام کے بعد امریکا نے غاصب اسرائیل پر دباؤ بڑھا دیا ہے کیونکہ اس کے جاسوس اداروں نے اطلاع دی ہے کہ حزب اللہ نے پچھلے 10 دنوں میں لبنان کے اندر اپنی جنگی پوزیشنز میں بڑی تبدیلیاں کی ہیں اور خیال ہے کہ وہ ایک فوجی آپریشن کی تیاری کر رہی ہے۔

  Click to listen highlighted text! واشنگٹن : ایک امریکی جاسوسی ادارے نے صیہونی حکومت کو خبردار کیا ہے کہ سرحدی معاملات کےحل میں تاخیر کے بعد حزب اللہَ اسرائیل کے خلاف فوجی کارروائی کی تیاری کر رہی ہے۔یہ دعویٰ اسرائیلی اخبار معاریو نے اپنی رپورٹ میں کیا رپورٹ کے مطابق سرحدی تنازعے کے حل کے لئے امریکی نمائندے سے ملاقات کے دوران لبنان نے واضح پیغام دیا کہ اگر مسئلہ حل نہ ہوا تو حزب اللہ اپنے دئیے گئے الٹی میٹم پر عمل درآمد کرے گی۔ اس پیغام کے بعد امریکا نے غاصب اسرائیل پر دباؤ بڑھا دیا ہے کیونکہ اس کے جاسوس اداروں نے اطلاع دی ہے کہ حزب اللہ نے پچھلے 10 دنوں میں لبنان کے اندر اپنی جنگی پوزیشنز میں بڑی تبدیلیاں کی ہیں اور خیال ہے کہ وہ ایک فوجی آپریشن کی تیاری کر رہی ہے۔