
انقرہ: تُرک وزیر خارجہ ھاکان فیدان کہا کہ ترکیہ، شام کی وحدت اور علاقائی سالمیت کو برقرار رکھنے کے لئے پُرعزم ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اسرائیل، شام کو تقسیم کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری، دہشت گردی سے پاک شام چاہتی ہے لیکن اسرائیل، السویداء صوبے پر اپنے حملوں کے ذریعے استحکام کے عمل کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔ شامی باغیوں کی حامی تُرک حکومت کے وزیر خارجہ نے کہا کہ اگر کسی بھی گروہ نے شام میں تقسیم اور عدم استحکام کی جانب قدم بڑھائے تو ہم اسے ترکیہ کی قومی سلامتی کے لیے براہ راست خطرہ سمجھیں گے اور ردعمل کے طور پر کارروائی کریں گے۔


































