
بیروت : حزب اللہ کے نائب سربراہ شیخ نعیم قاسم نے کہاہے کہ اگر اسرائیل ہمہ گیر جنگ لڑنا چاہتا ہے تو ہم اس کے لیے تیار ہیں۔ جنگ کا نتیجہ اسرائیل میں تباہی، بربادی اور بے گھر ہونے کی صورت نکلے گا۔ ہم اسرائیل کو کسی فتح کا موقع نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حزب اللہ جنگ کو توسیع دینا نہیں چاہتی لیکن اسرائیل نے جنگ مسلط کی تو ہم اس کیلئے بھی تیار ہیں.


































