
تہران: ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہاہے کہ اسرائیل اپنی جارحیت روک دے تو ایران بھی حملے بند کردے گا۔
غیر ملکی سفارت کاروں کے ساتھ ملاقات میں عباس عراقچی نےکہا کہ ہم اپنا دفاع کر رہے ہیں اور ہمارا دفاع مکمل طور پر جائز ہے۔ یہ جارحیت کیخلاف ہمارا ردعمل ہے۔ اگر جارحیت رکتی ہے تو ردعمل بھی رک جائے گا۔ انہوں نے قطر کے ساتھ مشترکہ پارس گیس فیلڈ پر حملے کو انتہائی خطرناک اقدام اور جنگ کو ایرانی سرزمین سے باہر لے جانے کی کوشش قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ اسرائلی حملہ امریکی حمایت کے بغیر ممکن نہیں ہے۔ امریکا کے ان بیانات کو نہیں مانتے کہ وہ حملوں میں شریک نہیں ہے۔ عراقچی نے کہا کہ امریکا نیک نیتی ثابت کرنا چاہتا ہے تو جوہری تنصیبات پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کرے۔ انہوں نے کہا کہ ایران ایسے کسی معاہدے کا حصہ نہیں بنے گا جو اسے جوہری توانائی کے حصول سے روکے۔


































