Wed Oct 14, 2026

ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار

روزانہ کی خبریں

امریکا نےاسرائیل کی مدد جاری رکھی تو جنگ کے نئے محاذ کھل جائیں گے، ایران

تہران: ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا نے اسرائیل کی ہرممکن حمایت جاری رکھی تو جنگ کے نئے محاذ کھل جائیں گے۔ حسین امیر عبداللہیان نے بلومبرگ ٹیلی ویژن کے ساتھ انٹرویو میں کہاکہ اگر اسرائیلی جنگ بند نہیں کرتے اور قتل و غارت گری اور نسل کشی جاری رکھتے ہیں تو نئے محاذوں کا آغاز ناگزیر ہو جائے گا اور یہ اسرائیل کو ایک نئی صورت حال میں ڈال دے گا جس سے اسے اپنے کیے پر پچھتاوا ہوگا۔ انہوں نےکہا کہ اسرائیل کیلئے امریکا کی غیرمشروط حمایت نے حماس کے خلاف حکومت کی جنگ اور عام شہریوں بالخصوص خواتین اور بچوں کے قتل میں اضافہ کیا ہے۔ انہوں نے امریکہ کے دُہرے معیار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ دوسروں کو تحمل کا مظاہرہ کرنے کا مشورہ دے رہا ہے لیکن اس نے خود پوری طرح اسرائیل کا ساتھ دیا ہے جسے بین الاقوامی قانون نے قابض طاقت قرار دیا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular