
عمان : اردن کے بادشاہ عبد اللہ دوم نے خبردار کیا ہے کہ اگر مشرقِ وسطیٰ میں ایسا امن عمل شروع نہ کیا گیا جو ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام پر منتج ہو تو پورا خطہ تباہی کی طرف جا سکتا ہے۔ بی بی سی کو انٹرویو میں بادشاہ عبداللہ دوم نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ میں پائیدار امن کا واحد راستہ دو ریاستی حل ہے، جس کے تحت مغربی کنارے اور غزہ میں ایک آزاد فلسطینی ریاست اسرائیل کے ساتھ قائم کی جائے۔ انہوں نے زور دیا کہ خطے میں ماضی میں کئی امن کوششیں ناکام ہو چکی ہیں، مگر حقیقی حل دو ریاستی فارمولے کے سوا کچھ نہیں۔


































