
لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ دو ہفتے بعد مکمل صحت یاب ہوکر جیل بھرو تحریک کی قیادت کروں گا اور پہلی گرفتاری میں ہی دوں گا، نوازشریف میری نااہلی چاہتا ہے، یوں لگ رہا ہے جنرل (ر) باجوہ کی پالیسی اب بھی چل رہی ہے اور الیکشن میں دھاندلی ہوگی۔ غیر ملکی صحافیوں سے ملاقات میں عمران خان نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ ایک آدمی کا نام نہیں، نیا آرمی چیف اپنی پالیسی لاتا ہے، جنرل (ر) باجوہ نے لابنگ کر کے حسین حقانی اور دوسرے لوگوں کو رکھوایا، یہ لوگ امریکا میں میرے خلاف لابنگ کرتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ’پہلی بار پاکستانی عوام نے رجیم چینج کو قبول نہیں کیا مگر اب ایسے لوگوں کو لایا جارہا ہے جو 25 مئی کے واقعات میں ملوث ہیں، یوں لگ رہا ہے انتخابات میں دھاندلی ہوگی ۔عمران خان نے کہا کہ ’آئین میں واضح ہے کہ اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد 90 دن میں انتخابات ہونے چاہیے، اسمبلیاں جب بھی تحلیل ہوتیں نگراں حکومت میں یہی لوگ آتے، ایسی انتقامی کارروائی پہلے کبھی نہیں دیکھی یو لگ رہا ہے ابھی بھی باجوہ کی پالیسی چل رہی ہے۔ عمران خان نے کہا کہ ’جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا بہت بڑی غلطی تھی۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے سوال کیا کہ کوئی وجہ بتائے گا ڈالر، پیٹرول اور دوسری چیزیں کیوں مہنگی ہورہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عدالت نے توشہ خانہ کی تفصیلات مانگیں جو نہیں دی گئیں، حکومت توشہ خانہ میں پھنس گئی ہے۔ پی ٹی آئی کےچیئرمین نےکہا کہ نوازشریف چاہتا ہے عمران خان کی نااہلی ہو۔ جیل بھرو تحریک پُرامن احتجاج ہے اس کے بعد دوسرا راستہ ہمارے پاس احتجاج کا ہے۔


































